بھٹکل : 30؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ انتظامیہ ، تعلقہ پنچایت ، میونسپالٹی ، پٹن پنچایت جالی اور مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے 2اکتوبر سے 8اکتوبر تک سوچھتاہی سیوا(پاکی صفائی ہی اصل خدمت ) کے عنوان پر ہفتہ مناتے ہوئے ہفتہ کے دوران گاندھی جینتی اور مختلف پاکی صفائی کی سرگرمیوں کو انجام دیا جائے گا اس موقع پر تعلقہ انتطامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
بھٹکل میونسپالٹی چیف آفیسر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سوچھتا ہفتہ کی مناسبت سے 2اکتوبر کو صبح 7بجے شمس الدین سرکل سے منی ودھان سودھا تک سوچھتا جاتھا کا اہتمام کیا جائے گا اور منی ودھان سودھا میں گاندھی جینتی کا پروگرام منعقد ہوگا۔ 3اکتوبر کو صبح 7سے 9بجے تک شمس الدین سرکل پر،4اکتوبر کو ہریجن کیری میں ، 5اکتوبر کو مرڈیشور بیچ پر، 6اکتوبر کومرڈیشور کے ناکہ سے مندر تک ، 7اکتوبر کو جالی بیچ پر اور 8اکتوبر کوبندرروڈ پر واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل باغ میں سوچھیتا ہی سیوا ابھیان کے تحت پاکی صفائی کے پروگرام ہونگے ۔ چیف آفیسر اور تعلقہ انتظامیہ نے عوام سے متعلقہ پروگراموں میں شریک ہوکر تعاون کرنےکی اپیل کی ہے۔